ایران مخالف امریکی اقدامات ناقابل قبول: روس

   

تہران /24 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی بالخصوص جوہری توانائی کے شعبے میں مکمل باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی وجہ سے روسی کمپنیوں پر دباؤ ڈال رہا ہے.زاخارووا نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی وجہ سے روسی تجارتی شعبے کو ڈرانے کے لئے واشنگٹن کی کوششیں ناقابل قبول اور پریشان کن ہیں.انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکی موقف موسمیاتی تبدیلی کی طرح مسلسل تبدیل ہوتا ہے. منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور منصوبوں کا نفاذ اہم مسائل ہیں.روسی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ روسی کمپنیوں کو ڈرانے کے لئے امریکہ کے اقدامات ناقابل قبول اور ایران مخالف امریکی حکام کا موقف حقیقت سے عاری ہے۔