ایران: مسافر بردار طیارہ کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ‘ 5 افراد زخمی

   

تہران : ایران میں طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان شہر کی ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ مشہد سے اڑان بھرنے والے نجی کمپنی کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان کی ایک سڑک پرایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی،جس کے نتیجے میں 5 مسافرمعمولی زخمی ہوگئے۔ طیارے میں 119 مسافر سوار تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2020 ء میں بھی ایک ایرانی طیارے کوفنی خرابی کی وجہ سے ائرپورٹ سے باہرسڑک پرلینڈنگ کرنا پڑی تھی۔