واشنگٹن ، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ایران کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے ایک خفیہ میٹنگ کی ہے جو امریکہ کے تعاون سے ہوئی ہے ۔ خصوصی ذرائع کے مطابق ، دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں بات چیت ہوئی ہے ، جبکہ دوسری بات چیت کچھ دن پہلے ہوئی تھی۔ دونوں ممالک کے مابین یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گذشتہ ایک سال سے خلیج میں امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی جاری ہے ۔ اس سے قبل ، امریکہ نے ایران نیوکلیئر معاہدے سے علیحدہ ہوکر ایران پر پابندیوں کو سخت کردیا تھا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوگئے جب خلیج ایران سے گذرتے ہوئے تیل کے ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تھا۔
