ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن

   

تہران ۔ ایران میں جمعہ کو ہزاروں افراد نے اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کے ذریعہ مارچ کیا۔ عموماً یہ مارچ پیدل کیا جاتا ہے، تاہم کورونا ضوابط کی وجہ سے اس بار یہ ریلیاں گاڑیوں کے ذریعہ نکالی گئیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق کورونا پابندیوں کے تناظر میں اس بار بھی کوئی بڑا اجتماع نہیں ہو گا۔ اس موقع پر ایرانی پرچم گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لگائے ہزاروں افراد تہران کے مشہور آزادی چوک پر بھی گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسی ہی ریلیاں مشہد، تبریز، اصفہان اور شیراز میں بھی نکالی گئیں۔