ایران میں انسانی حقوق کی وکیل کو دوبارہ جیل بھیج دیاگیا

   

تہران:ایران میں انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کے شوہر نے بتایا ہے کہ حکام نے ان کی شریک حیات کو اس کے باوجود واپس جیل بھجوا دیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں دل کے کلینک میں معائنہ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔نسرین کو گزشتہ ہفتے خرابی صحت کے باعث جیل سے رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں رضا خندن نے بتایا کہ ان کی شریک حیات نسرین ستودہ کو دن کے وقت قرچک جیل سے ایک ٹیلی فون موصول ہوا، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ فوراً جیل میں حاضر ہو جائیں۔