ایران میں انٹرنیٹ پر فوجی قانون کا اطلاق زیر غور

   

تہران: ایران میں حکومت کے خلاف شدت اختیار کرتے عوامی احتجاج کے تناظر میں حکومت نے انٹرنیٹ پر فوجی قانون نافذ کرنے پر غور شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان نے ایک بل کی منظوری دی ہے، جس کے تحت الیکٹرانک ذرائع کو ایرانی پاسداران انقلاب کی نگرانی کے تحت کیا جائے گا۔ ادھر ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام انٹرنیٹ کی بندش کو مظاہرین کے حقوق کی پامالیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔