لندن: ایران نے چہارشنبہ کے روز ایک ہی دن میں کم از کم 29 مجرموں کو پھانسی دے دی جن میں وہ 26 افراد بھی شامل تھی جنہیں ایک جیل میں اجتماعی پھانسی دی گئی۔ یہ بات انسانی حقوق کے ایک گروپ نے بتائی۔ایران نے یہ پھانسیاں 2022 کے مظاہروں کے سلسلے میں ایک شخص کو دی گئی پھانسی پر بین الاقوامی مذمت کا سامنا کرنے کے ایک روز بعد دی۔ناروے میں مقیم ایران ہیومین رائٹس گروپ نے کہا کہ 26 مردوں کو تہران سے باہر کاراج کی غیض الحصارجیل میں موت کی سزا دی گئی۔