ایران میں برفباری، دو کوہ پیما ہلاک

   

تہران : ایرانی دارالحکومت تہران کے نواح میں پہاڑ سر کرنے کی کوشش میں مصروف دو کوہ پیما شدید برف باری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی ایمرجنسی یونٹ کے مطابق اس شدید برف باری کی وجہ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک عہدیدار کے مطابق یہ ہلاکتیں کولاکچل پہاڑی سلسلے میں پیش آئیں۔