ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج جاری ، انٹرنیٹ پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان مظاہروں میں 100 سے زیادہ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کے خلاف احتجاج کے درمیان حکام نے انٹرنیٹ پر پابندی لگادی ہے۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے مطابق انٹرنیٹ سرویس اسی وقت بحال کی جائے گی جب ملک کے حالات معمول پر آئیں گے۔ حکام کا کہنا ہیکہ ملکی سلامتی کو سب پر فوقیت حاصل ہے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ گذشتہ پانچ دنوں سے ایران میں نہ تو کوئی سوشل میڈیا پر پیغام اور نہ ہی کوئی میل بھیجی جاسکتی ہے۔ اسی طرح گوگل سرچ انجن بھی بند کردیا گیا ہے۔