ایران میں حکومت مخالف تین کارکنوں کی سزائے موت منسوخ

   

تہران: ایران میں حکومت مخالف تین افراد کو ملنے والی سزائے موت کو واپس لے لیا گیا ہے۔ اب ایک ماتحت عدالت میں ان پر دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔ حکومت مخالف احتجاج میں شرکت کرنے والے ملزمان کے وکلا نے ان کی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ تاہم باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اْنہیں اب جیل میں زیادہ وقت گزارنا پڑے گا۔ایران کی سپریم کورٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے اْن تین افراد کی سزائے موت کو منسوخ کر دیا ہے ۔