ایران میں خودکش حملہ : پاکستان حملہ آوروں کی پشت پناہی کررہا ہے ، ایران جانتا ہے کہ دہشت گردوں کی کہاں پناہ لئے ہیں :ایران کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفر ی 

,

   

تہران : ایران میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے الزام لگایا کہ حال ہی میں ایران کے جنوب مشرقی علاقہ میں ہونے والے ایک خودکش حملوں کی ذمہ داروں کی پاکستان پشت پناہی کررہا ہے ۔ میجر جنرل محمد علی جعفری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت ایران میں انقلاب کے مخالفین او راسلام کے دشمنوں کو پناہ دیتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جانتا ہے کہ یہ حملہ آور کہا ں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران یہ حق حاصل ہے کہ وہ جوابی کارروائی کرے او ر دہشت گردوں کو سزا دے ۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں میں مظلومانہ طریقہ سے شہید ہونے والے سپاہ پاسداران جوانوں کے خون کا بدلہ میں لے کر رہیں گے ۔ میجر جعفری نے کہا کہ ایران کو توقع ہے کہ پاکستان پوری سنجیدگی کے ساتھ ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں پر سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ان دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم بہت جلد ان دہشت گردوں کے خلاف کارراوئی کریں گے ۔

یاد رہے کہ ایران میں شدت پسند تنظیم جیش العدل نے دعوی کیا تھا کہ وہ مذکورہ حملوں میں ذمہ دار ہیں ۔ اس گروپ نے حالیہ عرصوں میں ایران کے علاقہ سیستان بلوچستان میں متعدد حملے کئے ہیں ۔ اس علاقہ میں بلوچ کمیونٹی کی اکثریت آباد ہیں ۔