ایران میں دھماکہ، متعددافراد زخمی

   

تہران : مغربی ایران میں کلوریین گیس کے ایک کنستر میں دھماکے کے باعث 277 افراد زخمی ہو گئے۔ جب یہ دھماکا ہوا، تو گیس کے کنستر کو ایک ٹرک پر کہیں منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ واقعہ ایلام صوبے میں پیش آیا۔ صوبے کی میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ محمد کریمان نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کی لا پرواہی اس حادثے کی وجہ بنی۔ ایران میں جون سے کئی عسکری اور سویلین تنصیبات اسی طرز کے دھماکوں کی زد میں آ چکی ہیں۔