تہران 26جولائی (یو این آئی)شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ڈان نیوز کے مطابق ایرانی اور غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے ، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے ۔دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے مبینہ طورپر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔