تہران : ایرانی سپریم لیڈر نے رمضان کے اختتام پر ملک کی جیلوں میں قید 1542 افراد کی سزائیں معاف کردی ہیں۔ ا?یت اللہ علی خامنہ ای کی ویب سائٹ پر اس بات کا اعلان کیا گیا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے احترام اور عید الفطر کی خوشی میں ان قیدیوں کی سزائیں معاف کی گئیں۔ خامنہ ای کی جانب سے تمام مذہبی تہواروں کے احترام میں قیدیوں کو عام معافی دی جاتی ہے۔