ایران میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ، چار افراد ہلاک

   

تہران ۔ 31۔ جنوری (یو این آئی) ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ہفتہ کو ایک رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ، سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ باواک ربیعی کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت اہواز میں چار یونٹ کی عمارت میں گیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر بھیج دی گئی ہیں اور ملبہ کو احتیاط سے ہٹا رہے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے دوسرے لوگوں کو تلاش کیا جا سکے ۔