ایران میں زلزلہ، امارات میں معمولی جھٹکے، خوف زدہ افراد نکل آئے

   

Ferty9 Clinic

دبئی 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں گزشتہ روز پیر کو دوپہر 2 بجکر 58 منٹ پر 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے جھٹکے متحدہ عرب امارات کے شمالی مقامات دبئی، عجمان اور راس الخیمہ میں محسوس کئے گئے۔ لیکن کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امارات میں ان معمولی جھٹکوں کے فوری بعد سینکڑوں افراد خوف و سنسنی کی حالت میں عمارتوں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے اور ایک دوسرے سے تفصیلات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔