ایران میں زلزلہ کے جھٹکے

   

تہران، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے تایباد علاقے میں جمعرات کے روز زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 5.2 ناپی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز تایباد علاقے کے جنوب مغرب میں 34.1449 ڈگری شمالی عرض البلد اور 60.2871 ڈگری طول البلد پر زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔