تہران ،8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں زلزلے کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور تقریبا 120 دیگر زخمی ہیں ۔پریس ٹی وی نے جمعہ کے روز حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ اس سے پہلے کی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ زلزلے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 20 دیگر زخمی ہیں ۔یوروپین-میڈیٹیرینین سیسمو لوجیکل سینٹر ( ای ایم ایس سی ) کے مطابق ایران میں جمعہ کی صبح 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔