تہران ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صوبہ بوشہر میں نیوکلیر پاور پلانٹ کے نزدیک کے روز دو بارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کو بتایا کہ ایران کے جنوبی حصے میں بین الاقوامی وقت کے مطابق 0222 بجے اور 0319 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ہے ۔ ریختر پیماپر زلزلے کی شدت بالترتیب 4.9 اور 4.5 تھی ۔ زلزلے کا مرکز بو شہر نیوکلیر پاور پلانٹ پراجکٹ کے نزدیک تھا ۔ یو ا یس جی ایس کے مطابق 4.5 شدت کے زلزلے کا پہلا جھٹکا 0222 بجے ریکارڈ کیا گیا ۔ اس کا مرکز بور جان شہر سے 10 کلومیٹر دور ی پر واقع سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔