تہران ۔ ترکمانستان سے متصل ایران کی شمال مغربی سرحد کے نزدیک پیر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے آج یہ اطلاع دی۔ ایران کے شہر کوچان کے شمال مشرق سے 38 کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ابھی تک زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔