ایران میں زیر زمین پلانٹ میں یورانیم کی افزودگی

,

   

تہران ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اپنے زیر زمین پلانٹ میں یورانیم کی افزودگی کرے گا ۔ یورانیم کی افزودگی سے متعلق ایران کی سرگرمیوں پر 2015 ء کے نیوکلیئر معاہدہ کے تحت پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔ بدلے میں راحت دینے کا امریکہ اور عالمی طاقتوں کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا ۔ مئی 2018 ء میں معاہدہ سے امریکہ کی دستبرداری کے بعد ایران نے بھی وعدہ کو کم کرنا شروع کردیا ہے۔