ایران میں سابق رکن پارلیمنٹ کرپشن کے الزام میں گرفتار

   

تہران :ایران میں پولیس نے ایک سینئر سیاست دان اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد علی بور مختار کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کی مقرب نیوز ایجنسی “فارس” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ محمد علی بورمختار ایرانی پارلیمنٹ میں آرٹیکل 90 کی نگران کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ان پر کرپشن کا الزام عاید کیا ہے اور انہیں اسی الزام کی چھان بین کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بورمختار کو سیکیورٹی سروسز کے ذریعہ کچھ عرصے کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اور وہ بدعنوانی اور قانونی خلاف ورزیوں کی تحقیقات مکمل ہونے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں رہیں گے۔