ایران میں شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی

   

Ferty9 Clinic

تہران: 18جون ( ایجنسیز) ایران میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 585 ہوگئی جبکہ سینکڑوں شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اسرائیلی جارجیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ شیئر کردی ہے۔ہیومن رائٹس گروپ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران بھر میں کم از کم 585 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1326 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہیومن رائٹس گروپ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 239 عام شہری اور 126 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔