ایران میں قدرتی گیس پائپ لائن میںزوردار دھماکہ

   

Ferty9 Clinic

تہران : ایران میں قدرتی گیس کی مرکزی پائپ لائن میں زور دار دھماکا ہوا ہے جو کہ دہشت گردی کی تخریب کاری ہے۔صوبہ چہارمحل بہتیار ی کی تحصیل بوروجن قدرتی گیس کی مرکزی ترسیل پائپ لائن میں پر زور دار دھماکہ ہوا۔بوروجن کے ضلعی گورنر فتح کریمی نے سرکاری ٹیلی ویڑن کو اپنے بیان میں کہا کہ ہلوائی کے علاقے میں قدرتی گیس کی مرکزی پائپ لائن میں آگ اور دھماکہ ہوا اور بوروجن-لاردیگان-حوزستان پائپ لائن کے والوز بند کر دیے ہیں۔یہ بتاتے ہوئے کہ تلاش اور امدادی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے، ایرانی اہلکار نے بتایا کہ پائپ میں باقی گیس ختم ہونے تک آگ جاری رہ سکتی ہے۔دوسری جانب بروجن کے محکمہ فائر بریگیڈ چیف اسماعیل یزدانی کا کہنا ہے کہ انہیں تا حال دھماکے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ایرانی نیشنل گیس کمپنی کے مینیجر سعید عاقل نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ دہشت گرد کارروائی تھا۔عاقل نے اس بات پر زور دیا کہ دھماکے کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کی تقسیم کے نیٹ ورک میں کوئی خلل نہیں آیا ، اصفہان صوبے میں لائن کے قریب صرف چند دیہاتوں میں پریشر گرا اور گیس کی بندش کا سامنا ہوا، اور اس بندش کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔