ایران میں قید خاتون نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

   

Ferty9 Clinic

لندن ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں قید برطانوی و ایرانی شہریت کی حامل خاتون نازنین زغاری ریٹکلف نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ لندن میں ان کے خاوند کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کی اہلیہ نے جیل سے انہیں فون پر بتائی۔ نازنین زغاری ریٹکلف، 2016ء سے جاسوسی کے الزامات کے تحت قید ہیں۔ ایران کے حکام کا ان پر الزام تھا کہ وہ صحافتی ٹریننگ کے ایک پروگرام کی آڑ میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں میں تھیں۔ برطانوی حکومت نازنین کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہانگ کانگ میں آج بڑی ریلی
ہانک کانگ ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ شہریوں کو چین کے حوالے کرنے سے متعلق متنازعہ قانون کے خلاف اتوار کو ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ اس مجوزہ قانون کی مخالفت میں ہانگ کانگ میں کافی دنوں سے مظاہرے جاری ہیں۔