تہران 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے ایک اور سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں عوام سفر کرنے اور صحت سے متعلق رہنما خطوط کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں تو وہاں لاکھوں اموات ہوسکتی ہیں۔ ایک ٹی وی صحافی نے جو میڈیکل ڈاکٹر بھی ہے نے یہ انتباہ دیا ہے جبکہ کل رات ہی شیعہ عقیدتمندوں نے دو بارگاہوں میں زبردستی داخلہ حاصل کرلیا تھا جنہیں بند کردیا گیا تھا ۔ ایران کے روحانی رہنما نے بھی غیر ضروری سفر پر امتناع عائد کردیا ہے ۔