ایران میں مسافر بس کو حادثہ‘ 21 افراد جاں بحق‘35زخمی

,

   

تہران۔19 ؍جولائی (ایجنسیز ) ایران کے شہر کاور کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جائے حادثہ کی تصاویر میں بس کو پہاڑی سڑک پر الٹا دیکھا جا سکتا ہے۔ایران میں ٹریفک حادثات کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سڑک حادثات میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔حکومت نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بس کہاں جا رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کی معلومات کو جمع کیا جا رہا ہے۔مسافرین کی تفصیلا کے حصول کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کے بہتر علاج کا حکم دیا گیا ۔