ایران میں نیوکلیئر انسپکٹرس جانچ میں مصروف

   

تہران۔ 7 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں اقوام متحدہ کے نیوکلیئر انسپکٹرس کام کے مقامات پر جانچ کر رہے ہیں اور وہ متعلقہ سرگرمیوں کی رپورٹ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے کے ہیڈکوارٹرس واقع ویانا کو پیش کریں گے۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے فوردو پلانٹ میں یورانیم گیس کو سنٹریفیوجیس میں ڈالنا شروع کردیا ہے جو اس کی عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 ء میں طئے کی گئی نیوکلیئر معاملت کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ نے اس معاملت سے مئی 2018 ء میں دستبرداری اختیار کرلی تھی۔