تہران :ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار میکانکس کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی میکانکس جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہو کر پہلے 8 افراد کے ہاتھ پیر باندھے، پھر انہیںگولیوں کا نشانہ بنایا۔ایرانی میڈیا نے بتایاکہ فائرنگ سے جاں بحق 8 پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ جاں بحق افراد میں جعفر، دانش، ناصر، ورکشاپ کا مالک دلشاد اور اس کا بیٹا نعیم شامل ہیں ۔