ایران میں ٹریفک حادثہ ، 28 افغان شہری ہلاک

   

تہران ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی النا کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد افغانستان کے شہری ہیں۔ جمعرات کی صبح یہ حادثہ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر خاش میں پیش آیا۔