تہران:ایران کی جانب سے پاکستانی مسافروں کیلئے امیگریشن سروس معطل کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھاکہ ایران نے کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں امیگریشن معطل کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا۔