تہران : ایران کے صوبہ سیستان۔بلوچستان میں پولیس تھانے پر مسلح گروپ کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل کے مطابق کل صوبہ سیستان۔بلوچستان کے شہر راسک میں نصف شب کے وقت ایک مسلح گروپ نے سرحدی تھانے پر حملہ کیا ہے۔سکیورٹی فورس کی جوابی کاروائی کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔تقریباً 3 گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے اور علاقے میں وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔
