ایران میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیخلاف احتجاج، ایک ہلاک

   

تہران ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیخلاف وسطی شہر سرجان میں احتجاجی مظاہروں کے ایک دن بعد ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ سرجان کے کارگزار گورنر محمد محمود آبادی نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے ایک شخص فوت ہوگیا‘‘۔ موت کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آیا اس فرد کو گولی ماردی گئی تھی ۔ یا نہیں… یہ واضح نہیں ہوسکا؟ ۔ ان مظاہروں میں دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ محمود آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ سیکوریٹی فورسیس کو گولی چلانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ انہیں مظاہرین کو متنبہ یا خبردار کرنے کیلئے ہوائی فارئنگ کی اجازت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرسکون اجتماع تھا لیکن ان کی طرف سے استحصال کیا گیا جو عوامی املاک ، فیول اسٹیشنوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پاسداران انقلاب ، بیج چھاپہ ماروں اور پولیس نے ان کی کوششوں کو نا کام بنادیا۔