تہران : ایران کی ایک خاتون اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں محروس ہے۔ اسے پھانسی دی جانے والی تھی کہ ایک دن قبل ہی قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگئی۔ تاہم شوہر کی والدہ نے زور دیکر کہا کہ اسے کسی بھی طرح پھانسی دی جائے۔ ان کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ مقتول شوہر کی والدہ کو یہ حق ہیکہ وہ اپنے بیٹے کی موت کا انصاف حاصل کرے۔ یہ خاتون اس وقت کرسی سے گر پڑی جب اس نے اپنے سامنے 16 افراد کو پھانسی دیتے ہوئے دیکھا۔ اس خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کا شوہر ظالم تھا، اس لئے اس نے اپنی دفاع میں شوہر کو قتل کیا۔