اسلام آباد۔/29 فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے جمعہ کو ایران سے متصل اپنی سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا تاکہ سرحد پار پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کو ملک میں واپس بلایا جاسکے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سرحد کو 23 فبروری کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔ یہ سرحد بلوچستان صوبہ کے ضلع چاگھی میں ہے جس کو طفستان بارڈر پوائنٹ کہا جاتا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے 34 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 388 کے مثبت ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔
