تہران: ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2333 نئے معاملوں اور 216 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوگئی ہے ۔وزارت صحت وطبی تعلیم کے ترجمان سیما سادات لاری نے اتوارکو معمول کی پریس بریفنگ میں یہ جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ نئے معاملوں کے ساتھ کورونا سے متاثروں کی تعداد 2,91,172 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15,700 ہوگئی ہے ۔
