ایران میں کورونا وائرس سے مزید 141 اموات

   

تہران۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے منگل کو بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے اس کے پاس مزید 141 اموات پیش آئی ہیں جس کے ساتھ دنیا کے بدترین متاثرہ ممالک میں شامل ایرانی مملکت میں مہلک وباء سے اموات کی تعداد بڑھ کر2,898 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان قیانوش جہان پور نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3,111 نئے انفیکشن کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے جملہ متاثرین کی تعداد 44,606 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 3703 شریک دواخانہ ہیں اور ان کی حالت نازک ہے جبکہ 14,656 بحال ہوگئے ہیں۔ ایران فروری 2020 ء میں کورونا وائرس سے اپنا پہلا کیس معلوم ہونے کے بعد سے کووڈ۔ 19 سے بری طرح متاثر ہے۔