تہران : ایران میں چند دنوں کے دوران منشیات کے جرائم میں گیارہ بلوچوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ناروے میں موجود ایرانی حقوق انسانی تنظیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ نو ایرانیوں اور دو افغان شہریوں کو اتوار اور منگل کی صبح زاہدان کے مرکزی جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جن پر منشیات کی غیر قانونی تجارت کا الزام تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال کے دوران پھانسی کی سزا پانے والے افراد کی تعداد 423 ہو چکی ہے۔ ایران میں دہشت گردی ،قتل،زنا بالجبر،مسلح رہزنی اور منشیات جیسے جرائم کیلئے سزائے موت نافذ ہے۔