بغداد، 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی محکمہ انصاف کے افسران کے ذریعہ ایک چور کے ہاتھ کاٹ دیئے جانے کی سزاء کی ایک بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیم نے پرزور مذمت کی ہے اور ایران سے اس طرح کی ظالمانہ سزا ء کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ مازدران صوبہ کے محکمہ انصاف نے دراصل 23 اکتوبر کو چوری کے الزام میں کئی بار گرفتار کئے گئے ایک ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے۔
