تہران ۔ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایران نے نئے سینٹری فیوجز کو استعمال میں لاتے ہوئے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔ ایرانی شہر نطنز کی زیر زمین تنصیب میں صدر حسن روحانی نے 164 نئے سینٹری فیوجز کا افتتاح کیا اور یہ تقریب ایرانی ٹیلی وڑن پر لائیو دکھائی گئی۔ نئے ماڈل کے یہ سینٹری فیوجز زیادہ اور 72 کوالٹی کا یورانیم افزودہ کر سکتے ہیں۔ ایران کی طرف سے یہ اقدامات بین الاقوامی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ سن 2015 کے ایٹمی معاہدے کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔