ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بتایا کہ ایران نے IR-6 سنٹریفیوج کو فروغ دیا ہے جو مبینہ طور پر IR-I کے مقابل یورانیم کو دس گنا زیادہ تیزی سے فروغ دیتا ہے ۔ 2015 ء کے نیوکلیئر معاہدہ کے تحت عالمی طاقتوں نے یورانیم کے فروغ دینے کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مئی 2018 ء میں نیوکلیئر معاہدہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔