ایران میں 18جون کو صدارتی انتخابات

   

Ferty9 Clinic

آخری دن اہم قائدین کے پرچہ جات نامزدگیاںداخل
تہران : ایران میں آیندہ صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار شرکت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہوگئی۔ اس سلسلے میں عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی اور پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی نے 18 جون کو ہونے والے انتخابات کے لیے ہفتے کو اپنے کاغذات جمع کرا دیے۔ یہ دونوں مرکزی امیدوار ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد 12 رکنی شوریٰ نگہبان تمام امیدواروں کی سیاسی و مذہبی اہلیت کا جائزہ لے گی اور پھر ان کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ملکی آئین کے مطابق دو بار ایران کا صدر بننے والے موجودہ صدر حسن روحانی تیسری مدت کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ کئی اہم شخصیات اپنے کاغذات جمع کرا چکی ہیں۔ قدامت پسند ایرانی سیاست دان علی لاریجانی ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015ء طے پانے والے جوہری معاہدے کے لیے ایران کی طرف سے مذاکرات کار بھی تھے۔ لاریجانی نے رواں برس چین کے ساتھ 25 سالہ اسٹرٹیجک معاہدہ کرانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ماضی میں علی لاریجانی نے صدر روحانی کے ساتھ مل کر ایران کو عالمی سطح پر تنہائی سے بچانے کے لیے کوششیں کی تھیں۔ وہ ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای کے مشیر اور ملکی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ صدارتی انتخابت کے لیے کاغذات جمع کرانے کے بعد لاریجانی نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی نے 2017ء کے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا، جس میں وہ حسن روحانی سے شکست کھا گئے تھے۔ ب