ایران میں 5.3 شدت کا زلزلہ، تین زخمی

   

تہران، 10فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے جنوبی علاقہ میں اتوار کو 5.3شدت کا زلزلہ آنے سے تین لوگ زخمی ہوگئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی کہ زلزلہ کے جھٹکے صبح دس بجکر 54منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا مرکز ہورموجگن صوبہ کے کاشم شہر سے 73میل دور مغرب میں زمین کی سطح سے دس کلومیٹر نیچے تھا۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے ایک 17سالہ لڑکی سمیت تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل بھیج دیا گیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلہ سے 15مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔