ایران میں3500 قیدیوں کی سزائیں معاف یا تخفیف

   

تہران : ایران کے اعلیٰ ترین رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملکی جیلوں میں قید تقریبا? ساڑھے تین ہزار افراد کی سزائیں کم یا معاف کر دی ہیں۔ اس امر کا اعلان خامنہ ای کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کیا گیا۔ ان تین ہزار چار سو اٹھاون قیدیوں کو ایرانی عدالتوں نے مختلف جرائم میں قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ قیدیوں کے لیے اس معافی کا اعلان ایران میں آج اتوار کے روز منائے جانے والے امام صادق کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا۔ جولائی کے آخر میں بھی ایرانی سپریم لیڈر نے دو ہزار آٹھ سو سے زائد قیدیوں کی سزائیں کم یا معاف کر دی تھیں۔