واشنگٹن : 400 سے زائد ایران نژادامریکی دانشوروں نے صدر جو بائیڈن کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر ارسال کیا گیا ہے،جس پر 400 سے زائد امریکی پروفیسروں، ڈاکٹروں، انڈسٹری منیجر اور ماہرین کے دستخط ہیں۔ خط میں زور دیا کہ رئیسی ایرانی عوامی نمایندے نہیں ہیں۔ ان کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات قائم کیے جانے چاہیئے ۔