ایران نیوکلیر مذاکرات کی بحالی کا خواہاں

   

تہران۔ ایران نیوکلیر مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہتا ہے۔ تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران کے ساتھ بین الاقوامی نیوکلیر معاہدہ کے معاملے پر مسلسل تاخیر کے شکار مذاکرات بہت جلد دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں ویانا مذاکرات کے دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ بات ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کہی۔ سن 2015 میں ایران کے ساتھ طے کردہ بین الاقوامی معاہدے کے تحت تہران حکومت نیوکلیر ہتھیار کی تیاری سے گریز کرے گی۔