تہران ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے امریکہ کی جانب سے امداد کی پیشکش کو مسترد کردیا ۔ ایران نے کہا کہ امریکہ کی تحدیدات کے باعث ادویات کی قلت کا سامنا ہے ۔ ایران نے کورونا وائرس سے تاحال 92 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 3000 افراد کے اس سے متاثر ہونے کی توثیق کی گئی ہے ۔ ایران میں اسکولوں اور یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا ہے جبکہ بڑے کلچرل و اسپورٹس کے پروگراموں کو معطل کردیا گیا ہے۔