تہران، 8 جون (یو این آئی) ایران نے ہفتے کے روز امریکہ کی جانب سے ایران سمیت کئی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے والی نئی سفری پابندی کی سخت مذمت کی اور اس قدم کو ‘‘ایرانیوں کے خلاف گہری دشمنی کی واضح علامت’’ قرار دیا۔ایران کی وزارت خارجہ نے ‘ارنا’ کے رپورٹ کردہ ایک بیان میں امریکی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پابندیاں صرف قومیت اور مذہب کی بنیاد پر افراد کو نشانہ بناتی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ایسی پالیسیاں امتیازی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں جس میں عدم امتیاز اور انسانی حقوق کے احترام کے اصول شامل ہیں۔بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ واشنگٹن کے ‘‘یکطرفہ اور امتیازی اقدامات’’ کی عوامی سطح پر مخالفت کریں۔ اس نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ ایران اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے اور امریکی انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات کے نتائج کا جواب دینے کے لئے لیے سبھی دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کی شام قومی سلامتی کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے 12 ممالک کے افراد کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق اعلان پر دستخط کیے ۔
ویسٹ انڈین۔انٹارکٹک او رکولمبیا میں زلزلہ
بیجنگ، 8 جون (یو این آئی) امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ہفتہ کو 23.20 بجے ویسٹ انڈین-انٹارکٹک رج پر 6.2 شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، ابتدائی طور پر اس کے مرکز کا تعین 47.83 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 116.02 ڈگری مشرقی طول البلد میں کیا گیا تھا۔اسی طرح کولمبیا میں بھی زلزلہ کی اطلاع ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔