تہران : 3اگست ( ایجنسیز) ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود آج سے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا کے مطابق ایران کے شہری ہوا بازی نے اسرائیل کے سی اے او ادارے سیول ایوی ایشن آرگنائزیشن کیساتھ 12دن جاری رہنے والی جنگ کے بعد آج اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایرانی سیول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے اعلامیہ کے مطابق اب ملکی اور غیر ملکی فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مہرآباد کے ہوائی اڈے کو بھی مکمل طور پر پروازوں کیلئے بحال کردیا گیا ہے ۔