ایران نے برطانوی ٹینکر کو آزاد کردیا

   

Ferty9 Clinic

اسٹاک ہوم ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پرچم بردار آئیل ٹینکر اسٹینا امپیرو جسے گذشتہ دو ماہ سے ایران کی بندرعباس بندرگاہ پر ضبط کرکے رکھا گیا تھا، کو بالآخر بین الاقوامی آبی حدود میں چھوڑ دیا گیا۔ آئیل ٹینکر کے سویڈیش مالک نے یہ بات بتائی جبکہ 4 ستمبر کو ٹینکر کے عملہ کے 23 ارکان کے منجملہ سات ہندوستانی شہریوں کو بھی آزاد کردیا گیا ۔ٹینکر پر ان کی جملہ تعداد 18 تھی۔ یاد رہیکہ آئیل ٹینکر کی ضبطی کو جبرالٹر میں برطانوی حکام کی جانب سے ایک ایرانی ٹینکر کو ضبط کئے جانے کے بعد ’’اینٹ کا جواب پتھر‘‘ سے تعبیر کیا جارہا تھا۔ ایرانی ٹینکر سے متعلق یہ شبہات پائے جارہے تھے کہ وہ یوروپی یونین کی تحدیدات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو تیل کی سربراہی کررہا تھا۔ ایران نے حالانکہ ان دونوں واقعات کے مربوط ہونے کی تردید کی لیکن جبرالٹر کی ایک عدالت نے گذشتہ ماہ امریکہ کی جانب سے لمحہ آخر میں بھی ایرانی تیل ٹینکر کو ضبط رہنے دیئے جانے کی کوششوں کے باوجود اسے چھوڑ دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔